Live Updates

ضمنی الیکشن میںغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی امیدواروں کو برتری

پیر 22 اکتوبر 2018 00:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن میںغیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی امیدواروں کو برتری حاصل ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کراچی کے 240 میں سے 167 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی 22270 ووٹ جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کراچی کے 80 میں سے 46 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 6357 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کراچی کے 240 میں سے 167 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی 22270 ووٹ لے کر آگے جب کہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 9636 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی کے قیصر خان نظامانی 6599 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کراچی کے 80 میں سے 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 6357 ووٹ لے کر آگے اور ایم کیو ایم کے جاوید مغل 4100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات