شیریں مزاری نے کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے جانے والے گانے کوکو کورینا کو ' خوفناک' قرار دے دیا

سوشل میڈیا صارفین بھی لیجنڈری گانے کو تباہ کرنے پر احد رضا میر اور مومنہ مستحسن پر پھٹ پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 10:56

شیریں مزاری نے کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے جانے والے گانے کوکو کورینا کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے کے لیے ڈیبیو کیا اور جو مداحوں کو متاثر نہ کرسکا۔ احد رضا میر کی آواز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ان کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنا مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی۔

’کوکو کورینا‘ لیجینڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں اس گانے کا ریمیک پیش کیا گیا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔شائقین نے جہاں احد رضا میر کی گلوکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سب نے مل کر کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کے پروڈیوسرز زوہیب قاضی اور علی حمزہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ’آفریں آفریں‘ گانے سے مشہور ہونے والی گلوکارہ مومنا مستحسن کو بھی منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گانے کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی صارفین کا کہنا تھا کہ اگر احد رضا میر اور مومنا مستحسن اسٹائل سے زیادہ اپنی گلوکاری پر توجہ دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ اسی متعلق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا۔

کوک اسٹوڈیو نے اس کلاسک گانے کے اس طرح سے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن کا سب سے بد ترین گانا تھا۔
ایک صارف نے کہا کہ اس بار کوک اسٹوڈیو کے سیزن کو کیا ہوا ہے؟ اس کے 85 فیصد گانے مجھے متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ان گانوں کو دوبار نہیں سنا جا سکتا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو آپ نے ایک لیجندڑی گانے کا کیا حال کر دیا ہے؟ لیجنڈز کے گانوں کے کو تباہ کرنا چھوڑ دیں جب تک کہ آپ کے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی بہترین چیز نہ ہو۔
ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا