Live Updates

وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب جانے سے قبل کس بات کا یقین دلایا گیا؟

وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب میں ہونے والی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ایک مشہور شخصیت کی پیڈ appearance کی طرح ہو گی۔ محمد مالک

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 11:32

وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب جانے سے قبل کس بات کا یقین دلایا گیا؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے اور وہاں کانفرس میں بھی شرکت کریں گے۔میری اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ اگر وہ انوسمنٹ کانفرس میں شریک ہوں گے تو پاکستان کو اس کا مالی طور پر فائدہ پہنچے گا۔اسی لیے میں تو اس حق میں ہوں کہ وزیراعظم عمران خان اس کانفرس میں شرکت کریں کیوںکہ اس سے ہمیں فائدہ پہنچے گا۔

سعودی عرب میں بھی ایک صحافی کے قتل کے بعد صورتحال بدل چکی ہے۔ مغربی دنیا کے بیشتر ادارے اور ممالک اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس لیے مجھے لگ رہا ہے اس کانفرس میں عمران خان کی شرکت ایک مشہور شخصیت کی پیڈ appearance کی طرح ہو گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تو بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کر رہے ہیں اور ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔ اس حوالے اہم ترین خبر یہ ہے کہ یہ کانفرنس ایسے وقت میں سعودی عرب میں منعقد ہونے جارہی ہے جبکہ مغربی دنیا کے بیشتر ادارے اور ممالک اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

تاہم موجودہ حالات میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سعودی عرب کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں اور اس کے علاوہ بھی سعودی حکام سے ملاقات کریں تاکہ وہ معاملات جو گزشتہ دورے میں نامکمل رہ گئے تھے ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دورے میں وزیراعظم عمران خان اس امید پر سعودی عرب گئے تھے کہ وہ سعودی عرب سے امداد لے سکیں جس کی بنیاد پر پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچایا جا سکے لیکن سعودی عرب کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے معاملات طے نہیں پاسکے تھے تایم امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آنے والا دورہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات