دُبئی: نشانے بازی کی نیشنل چیمپئن کھلاڑی اور کوچ کو رنگ رلیاں منانے پر قید ہو گئی

شُوٹنگ کی کھلاڑی نے اپنے سابقہ کوچ کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرایا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 22 اکتوبر 2018 12:16

دُبئی: نشانے بازی کی نیشنل چیمپئن کھلاڑی اور کوچ کو رنگ رلیاں منانے ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر2018ء) نشانے بازی کے کوچ کو اپنی سابقہ چیمپئن کھلاڑی کے ساتھ زنا بالرضا کے معاملے میں ملوث ہونے پر ایک سال قید کی سزاسُنا دی گئی جبکہ خاتون کھلاڑی کو تین ماہ کے لیے جیل بھیجا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی کھلاڑی نے اپنے سابقہ لبنانی کوچ پر الزام عائد کیا تھا کہ اُس نے اُسے دھمکی دی تھی کہ اگر کھلاڑی نے اُس کے ساتھ جنسی تعلقات برقرار نہ رکھے تو اُن دونوں کی ماضی کے جنسی عمل پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔

ملزم لبنانی کوچ نے اپنی اماراتی کھلاڑی خاتون کی 2014اور 2015ء کے دوران ایک پرائیویٹ کلب میں کوچنگ کی تھی۔ اسی دوران اُن کے درمیان جنسی تعلقات اُستوار ہو گئے۔ بعد میں کھلاڑی نے کوچ سے جسمانی تعلقات ختم کرنے کی ٹھان لی تو وہ اُسے دھمکیاں دینے لگا کہ اگر اُس نے تعلقات توڑے تو وہ اُس کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔

(جاری ہے)

جس پر کھلاڑی نے پولیس میں اپنی سابقہ لبنانی کوچ کے خلاف شکایت درج کروائی کہ وہ اُسے دھمکیاں دے رہا ہے۔ جس پر پولیس کی جانب سے ملزم کو تھانے طلب کیا گیا اور اُس سے تحریری حلف لیا گیا کہ وہ آئندہ اماراتی کھلاڑی کو پریشان نہیں کرے گا۔ تاہم کچھ روز بعد وہ اپنے وعدے سے مُکر گیا اور اس نے کھلاڑی کی سہیلیوں اور نشانے بازی کی دیگر کھلاڑیوں کو ان جنسی معاملات پر مبنی ویڈیوزکے بارے میں بتا کر لڑکی کو بدنام کر دیا۔

خاتون کھلاڑی نے عدالت کو بتایا کہ اُس نے کئی بار کوچ سے تعلقات ختم کرنے کا سوچا مگر کوچ ہر بار اُسے بلیک میل کرتا جس کے باعث معاملات ایسے ہی چلتے رہے۔ تاہم میری والدہ کو اس بارے میں پتا لگ گیا تو انہوں نے پولیس کو سارے معاملے کی خبر دے دی۔ کوچ اور کھلاڑی نے اپنی اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔