احتساب عدالت کا یوسف گیلانی کیخلاف ریفرنس نوازشریف کیخلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد سننے کا فیصلہ،
سماعت 23 نومبر تک ملتوی وزیراعظم عمران خان کو یہ نہیں کہنا چاہیے فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہیے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہیے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 22 اکتوبر 2018 13:08
(جاری ہے)
دوران سماعت عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس کی سماعت نواز شریف کیخلاف ریفرنسز نمٹانے کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعدازاں احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے نیب کورٹ آتے رہے ہیں، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چار وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں، پانچواں وزیراعظم بھی احتساب عدالت آئیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا، احتساب ہونا چاہیے مگر احتساب کا ادارہ آزاد ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ میں نے 10 سال جیل مینوئل کے مطابق جیل کاٹی، مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا، فیصلے میرے حق میں ہوئے، میرے ان 10 سالوں کاجواب کون دیگا واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے رواں برس 6 ستمبر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریفرنس میں وزارت اطلاعات کے سابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی 2008 سے 2013 کے دوران پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.