Live Updates

ڈیرہ غازی خان،دو بسوں کے تصادم میں 20 افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان کا واقعے پر دکھ کا اظہار ،زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 22 اکتوبر 2018 13:08

ڈیرہ غازی خان،دو بسوں کے تصادم میں 20 افراد جاں بحق
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسوں کے تصادم میں 20افراد جاںبحق جبکہ 35سے زائد زخمی ہوگئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادآپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔

(جاری ہے)

70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا۔ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات