جاپان اور چین کے مابین کرنسی تبادلہ معاہدے کی بحالی کا امکان

پیر 22 اکتوبر 2018 13:24

جاپان اور چین کے مابین کرنسی تبادلہ معاہدے کی بحالی کا امکان
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومتِ جاپان اور چین کے مابین کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی بحالی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مرکزی بینک مالیاتی بحران پیدا ہونے کی صورت میں جاپانی ین اور چینی یوان کا تبادلہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

چین میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیاں، پیپلز بینک آف چائنا کے توسط سے بینک آف جاپان سے فنڈز حاصل کر سکیں گی۔ اس معاہدے سے یوان کی قلت پیدا ہونے کی صورت میں کمپنیوں کو مدد ملے گی اور تحفظ حاصل ہو گا۔توقع ہے کہ اس معاہدے میں رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد تقریباً 26.6 ارب ڈالر مقرر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :