ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرئونگا، روہت شرما

پیر 22 اکتوبر 2018 13:24

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ اور پھر ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کیلئے بقیہ میچز میں بھی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان حریف تسلیم کرنے کی غلطی نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سرے ون ڈے کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ روہت شرما نے کہا کہ اس وقت تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :