رائل ڈچ شیل نے ڈنمارک میں اپنا بزنس نارویجین انرجی کو 1.9 بلین ڈالر میں فروخت کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:43

رائل ڈچ شیل نے ڈنمارک میں اپنا بزنس نارویجین انرجی کو 1.9 بلین ڈالر میں ..
اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) رائل ڈچ شیل نے اپنے ڈی انوسٹمنٹ پلان کے تحت ڈنمارک میں اپنا بزنس نارویجین انرجی (نوریکو)کو 1.9 بلین ڈالر میں فروخت کر دیا۔

(جاری ہے)

رائل ڈچ شیل کے اپ سٹریم بزنس کے ڈائریکٹر اینڈی برائون نے کہا ہے کہ انھوں نے 67000 بیرل یومیہ پیداوار کا حامل اپنا ڈچ اپ سٹریم بزنس نوریکو کو 1.9 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کا حتمی سودا کر دیا ہے۔ نوریکو کے ترجمان کے مطابق رائل ڈچ شیل کے ساتھ ہونے والے سودے سے نوریکو ڈنمارک کی سب سے بڑی تیل کمپنی بن جائے گی۔کمپنی کو اس سودے سے 209 ملین بیرل کا تیل کا ذخیرہ حاصل ہو جائے گا۔ ڈنمارک میں اس وقت سب سے بڑی تیل کمپنی ٹوٹل ہے۔ رائل ڈچ شیل کا ڈی انوسٹمنٹ پلان 30 بلین ڈالر کا ہے۔

متعلقہ عنوان :