ایریکسن کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 356.7 بلین ڈالر کا آپریٹنگ منافع

پیر 22 اکتوبر 2018 13:43

ایریکسن کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 356.7 بلین ڈالر کا آپریٹنگ منافع
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سویڈش موبائل ٹیلی کام آلات ساز ادارہ ’’ایریکسن‘‘ رواں سال خسارہ سے باہر نکل آیا۔

(جاری ہے)

ایریکسن کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 0.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.2 بلین کرائون(356.7 بلین ڈالر) کا آپریٹنگ منافع حاصل ہو ا ہے جبکہ گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں ایریکسن کو 3.7 بلین کرائون کا آپریٹنگ خسارہ درپیش تھا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو بورج ایکہوم کے مطابق کمپنی مسلسل تیسری سہ ماہی منافع میں جا رہی ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر5 جی مارکیٹ کی ترقی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایریکسن کے فی حصص میں رواں سال کے دوران 50 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :