بھارتی راست تلنگانہ میں سوائن فلو سے اموات 1008 ہو گئیں

پیر 22 اکتوبر 2018 13:49

بھارتی راست تلنگانہ میں سوائن فلو سے اموات 1008 ہو گئیں
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں رواں سال کے دوران سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 1008ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سوکروتاریڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 217 جبکہ حیدرآباد میں 90 مریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیںیہ مرض راجستھان، گجرات، مہاراشٹر میں پھیلا رہا اور جس کے باعث تلنگانہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1008 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ دوسی جانب نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور انٹی گریٹیڈ ڈیزیزسرویلینس پروگرام نے خدشہ ظاہر کیا کہ سوائن فلو سے بچے، ضعیف افراد، حاملہ خواتین اور ہیلتھ ورکرز زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :