سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 889.5 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی، آئی ایم ایف

پیر 22 اکتوبر 2018 13:49

سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 889.5 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی، آئی ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران خصوصاً2023ء میں سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 889.5ارب ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق سعودی مجموعی قومی پیداوار 2017ء کے مقابلے میں 29.53 فیصد زیادہ ہو گی جبکہ مالی سال 2018ء کے دوران سعودی عرب کی مجموعی پیداوار 769.88ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ 2017ء کے مقابلے میں12.11فیصد زیادہ ہو گی۔ گزشتہ برس مجموعی قومی پیداوار 683.38 ارب ڈالر تھی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا کے 20بڑے اقتصادی ممالک کی فہرست میں اپنی حیثیت برقرار رکھے گا۔