ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے،

سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی شکست دینگے، آئن مورگن

پیر 22 اکتوبر 2018 13:56

ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے،
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) انگلنیڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی شکست سے دوچار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے خلاف مسلسل فتوحات پر وہ بہت خوس ہیں۔

اپنے ایک بیان میں آئن مورگن نے کہا کہ ان کی ٹیم بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بیتاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف مسلسل فتوحات کے باعث ٹیم بااعتماد ہے اور وہ سری لنکا کو آخری میچ میں بھی شکست دینے کے لئے پرجوش ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ (آج) منگل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کامیابی کیلئے آخری میچ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران وہ اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف آئندہ میچز میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے لئے پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :