زندگی رہنے تک اپنے صوفی بزرگوں کا کلام پیش کرتی رہتی ہوں ‘عابدہ پروین

ہمارے صوفی بزرگوں نے اپنے اخلاق کے ذریعے اسلام کو ملک کے کونے کونے میں پھیلایا ہے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:18

زندگی رہنے تک اپنے صوفی بزرگوں کا کلام پیش کرتی رہتی ہوں ‘عابدہ پروین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صوفی بزرگوں نے اپنے اخلاق کے ذریعے اسلام کو پاکستان کے کونے کونے میں پھیلایا ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے صوفیانہ کلام کے ذریعے ہمارے لیے نصیحتیں چھوٹی ہیں جن میں خاص طور پر شہباز قلندر ،شاہ عبداللہ غازی ،مست قلندر ،میاں محمد بخش ،وارث شاہ ،سلطان باہو اور بابا بلھے شاہ کا کلام قابل ذکر ہے ۔

(جاری ہے)

ان صوفی بزرگوں کے کلام میں اس قدر تاثیر ہے کہ یہ دوسروں کے دلوں میں فوری اثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی صوفیانہ کلام کو پیش کیا تو ایک ایسی کیفیت مجھ پر طاری ہو جاتی ہے کہ میں دنیا جہاں سے ہی بے خبر ہو جاتی ہوں اور صوفیانہ کلام سننے والے بھی خود کو نہیں روک پاتے اور وہ بھی میرے ساتھ اسی مستی میں گم ہو جاتے ہیں۔عابدہ پروین نے کہا کہ صوفیانہ کلام پیش کر کے مجھے جس قدر روحانی سکون میسر آتا ہے وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی اور جب تک زندگی ہے میں اپنے صوفی بزرگوں کا کلام لوگوں کے سامنے پیش کرتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :