مشترکہ مشق ’’دروزوبہ ۔3‘‘میں شرکت کے لئے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا، آئی ایس پی آر

پیر 22 اکتوبر 2018 14:18

مشترکہ مشق ’’دروزوبہ ۔3‘‘میں شرکت کے لئے روسی فوج کا دستہ پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان روس مشترکہ فوجی مشق "دروزوبہ ۔تھری" میں شرکت کے لئے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق روسی فوج کا دستہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا، مشترکہ مشق دروزبہ ۔3 کے نام سے منعقد ہو گی۔ یہ مشقیں پاکستان، روس کے باہمی تربیتی تعاون کا حصہ ہیں اور تیسری بار منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل مشترکہ تربیتی مشق 2016 ء اور 2017 ء میں بھی منعقد ہوچکی ہیں ۔