ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل دو میچ کھیلے جائینگے،پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ پرسوں جاپان کیخلاف کھیلے گی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:22

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل دو میچ کھیلے جائینگے،پاکستان ٹیم اپنا ..
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل 23اکتوبو کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل منگل کو پہلا میچ جنوبی کوریا اور اومان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا اور بھارت کی ٹیمیں اپنے دونوں میچ جیت چکی ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ (کل) 24اکتوبر کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :