ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

پیر 22 اکتوبر 2018 14:32

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا اور دیگر ملکوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔ ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 612.58 پوائنٹ (2.40 فیصد) بڑھ کر 26173.98 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 3.9 فیصد بڑھ کر 2649.02 پوائنٹ رہا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 0.3 فیصد کم ہوکر 22462.54 پوائنٹ رہا۔