سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 22 اکتوبر 2018 14:40

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے اپنے تعذیتی پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب اور زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا ا ظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔