ورون دھون نے ایوشمن کھرانہ کی فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کو سال کی سب سے اچھی فلم قرار دے دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:42

ورون دھون نے ایوشمن کھرانہ کی فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کو سال کی سب سے اچھی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ایوشمن کھرانہ کی فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کو سال کی سب سے اچھی فلم قررا دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر پر ایوشمن کھرانہ کی فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کے 4 روز میں 44کروڑ کمانے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے سال کی سب سے اچھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ فلم بہت اچھی لگی ہے، فلم کو بہت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے، اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے ہمیشہ کی طرح اپنی اداکاری سے فلم کو چار چاند لگا دیئے۔

متعلقہ عنوان :