قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہی ہوں گے، خواہ جیل میں ہی کیوں نہ ہوں
اگر میں اس وقت وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
سمیرا فقیرحسین پیر 22 اکتوبر 2018 13:55
(جاری ہے)
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور کے حلقہ این اے 124 کے ضمنی انتخاب میں 75 ہزار 12 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
ضمنی انتخاب میں شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے شہباز شریف کی چھُٹی کے امکانات روشن ہو گئے تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شہباز شریف کو ہٹا کر شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کی کامیابی سے شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی ہوئی نظر آرہی تھی،امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عہدہ شہباز شریف سے لے کر شاہد خاقان عباسی کو سونپ دیں گے۔ کیونکہ مسلم لیگ ن کو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے شہباز شریف جیسے تحمل مزاج لیڈر کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہیں کسی ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو نواز شریف کے بیانیے کو لے کر آگے چلے اور قومی اسمبلی میں بھی ان کی ہدایات لے کر چلے۔ اور اس کے لیے نواز شریف شاہد خاقان عباسی پر ہی بھروسہ رکھتے ہیں۔ لیکن شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے شہباز شریف جو بیانیہ لے کر چل رہے تھے وہ غلط ثابت ہو گیا اور اس سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیانیے کو تقویت ملی ، تاہم اب نواز شریف ہوں یا شہباز شریف پوری مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ بیانیہ نواز شریف کا بیانیہ ہے جو درست ثابت ہو گیا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہونے سے ان کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا امکان بھی معدوم ہو گیا ہے اوراس حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے بھی واضح بیان دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ہی رہیں گے پھر چاہے وہ جیل میں ہی کیوں نہ رہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.