فلم ’’اے پرائیویٹ وار ‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہو گی ، فلم رپورٹر میری کولون کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، میتھیو ہینمن

پیر 22 اکتوبر 2018 14:46

فلم ’’اے پرائیویٹ وار ‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہو گی ، فلم رپورٹر میری ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ ہدایتکار میتھیو ہینمن نے کہا ہے کہ صحافت پر بڑھتے حملوں کے پیش نظر جنگی واقعات کی رپورٹر میری کول ون کی زندگی پر مبنی فلم ’’اے پرائیویٹ وار‘‘کی تشکیل انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے،وہ 2012ء میں شام میں وار رپورٹنگ کے دوران حملے میں چل بسیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’اے پرائیویٹ وار ‘‘ شمالی امریکی باکس آفس پر آئندہ ماہ ریلیز ہو گی جس میں میری کول ون کے کیریئر اور واقعات کی رپورٹنگ کے دوران کی گئی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی ہے جس میں اداکارہ روزامونڈ پائک،میری کولون کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ فلم میتھیو ہینمن کی بطور ہدایتکار پہلی ہالی وڈ فلم ہے۔

ہدایتکار میتھیو ہینمن کا کہنا تھا کہ جعلی اطلاعات کی اس دنیا میں یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ میری کول ون جیسے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو حقیقی صحافت کا مینارہ تھے ۔ اداکار جیمی ڈورنن جنہوں نے فلم میں فری لانس فوٹوگرافر اور میری کول ون کے ساتھی صحافی پائول کونروے کا کردار ادا کیا ہے نے کہا کہ یہ فلم سچ اور حقیقت پر مبنی ہے اور جو لوگ جنگ زدہ ملکوں میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر رپورٹنگ کرتے ہیں اور ہمیں سچ دکھاتے ہیں یہی چیز فلم میں دکھائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :