اکوپیشنل تھراپی کا عالمی دن 27 اکتوبر کو منایا جائے گا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںورلڈ فیڈریشن فار اکوپیشنل تھراپسٹس کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو اکوپیشنل تھراپی کا عالمی دن منایا جائے گا، اکوپیشنل تھراتی کے ذریعے ذہنی امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کی ہدایات کے مطابق اکوپیشنل تھراپی کو معمول بنانے کے بعد ذہنی امراض میں مبتلا افراد بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں روز مرہ امور سرانجام دے سکتے ہیں۔ اکوپیشنل تھراپی کے عالمی دن پر اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں اس حوالے سے خصوصی سیمنار اور آگاہی پروگرامات کا انعقاد ہوگا جس میں دماغی امراض کے ماہرین ان امراض پر قابو پانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔