جعلی زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت

پیر 22 اکتوبر 2018 14:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف فوری آپریشن کریک ڈائون کی ہدایت کی ہے اور تمام اضلاع کے ڈی سیز ،ڈسٹرکٹ آفیسرز زراعت اور محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت روکنے کیلئے اقدامات کریں اور پیسٹی سائیڈز تیار و فروخت کرنے والے اداروں پر چھاپے ماریںاور وہاں زرعی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء کے نمونے حاصل کرکے ان کا لیبارٹری تجزیہ کروایا جائے تاکہ زرعی پیداوار کو متاثر ہونے سے بچانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت سے کاشتکاروں کی دن رات کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے اور زرعی پیداوار متاثر ہونے سمیت معاشی و اقتصادی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ زرعی ادویات میں جعلسازی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کسی جگہ جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت پائی گئی تو نہ صر ف متعلقہ مراکز سر بمہر کر دیئے جائیں گے بلکہ ذمہ داران کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔