کاشتکارہلدی کے پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں،زرعی ماہرین

پیر 22 اکتوبر 2018 14:52

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروںکوسفارش کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگ جائیںفصل کی برداشت کرلیں،برداشت سی3،4 روزقبل کھیت کوہلکاپانی لگائیںاوروترحالت میںپتے کاٹ کرعلیحدہ کرلیںاگرزمین زیادہ گیلی ہوگی توکنڈیوںسے مٹی الگ نہیں ہوگی اوراگرزمین ز یادہ سخت ہوگی توبھی برداشت میںدقت ہوگی فصل کی برداشت کسی کی مددسے کریں،اگرکاشت کی گئی ہلد ی کابیج رکھنامقصودہوتوفصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑ دیں اور کاشت سی3،4دن پہلے برداشت کرلیں،اگربیج خریدکرلگاناہوتوشروع موسم میںجب فصل برداشت کی جاتی ہے اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دارجگہ پررکھیںاوراس پر4 سی7سینٹی میٹرمٹی کی تہہ بچھادیںتا کہ کاشت تک گنڈیاںمحفوظ رہیں،برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کرکے پانی میںایک گھنٹہ تک ابالیں جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں توپانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیں۔

متعلقہ عنوان :