احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:53

احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،ہائیکورٹ نے پہلے بھی احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی لیکن احسن اقبال نے عدالت کی تنبیہ کو نظر انداز کیا جو قابل دست اندازی جرم ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی تقریر کی سی ڈی اور دیگر ریکارڈ جمع کرایا ۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 12نومبر تک ملتوی کردی ۔