شہباز شریف کے خلاف گواہوں کی فہرست تیار

70 سے زاہد گواہان میں ایل ڈی اے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سمیت اہم محکموں کے افسران شامل ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 14:31

شہباز شریف کے خلاف گواہوں کی فہرست تیار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء) شہباز شریف کے خلاف گواہوں کی فہرست تیار ہو گئی،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔نیب نے شہباز شریف کے خلاف 70گواہوں پر مشتمل ایک فہرست تیار کر لی۔ان گواہان میں ے ایل ڈی اے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور محکمہ خزانہ سمیت اور کئی محکموں کے افسران شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بینکنگ ماہرین اور نیب کے افسران بھی شامل ہیں۔فہرست میں چوہدری لطیف ایند کمپنی کے مالکان بھی شامل ہیں۔جوائنٹ رجسٹرار سیکورٹی اینڈ ایکسچینج پاکستان سدرہ منصور کا نام بھی فہرست میں شامل ہے.70سے زائد افسران آشیانہ ہاؤسگ اسکیم میں گرفتار شہباز شریف،فواد حسن فواد اور احمد چیمہ کے خلاف نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

(جاری ہے)

ان 70سے زائد افسران کی بنیاد پر شہباز شریف،احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو احتساب کی طرف سے سزا دلانے کی استدعا کی جائے گی۔

خیال رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کہ نیب کے اعلیٰ ترین افسر نے ایک سیاسی شخصیت کے بیٹے سے ملاقات کی ہے اور اسے شہباز شریف کے خلاف ملنے والے ثبوتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ۔معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو چند ماہ بعد معلوم ہوگا کہ وہ کیا غلطیاں کر رہے ہیں اور اسکا انکو کیا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز پہلے نیب کا ایک افسر اہم ترین سیاسی شخصیت کے دوسرے بیٹے سے ملا ہے اور اس نے سیاسی شخصیت کے بیٹے کو شہباز شریف کے خلاف ملنے والے تمام ثبوت تفصیل کے ساتھ بتا دئیے ہیں حالانکہ شہباز شریف کے خلاف اتنا کچھ نیب کو مل چکا ہے کہ اب شہباز شریف کا بچنا ممکن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس ایسی ایسی چیزیں آ چکی ہیں کہ جن کو ابھی تک ظاہر بھی نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے کچھ افسران شریف خاندان کو مخبریاں کر سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ بھی یاد رکھیں کہ اس بار شریف خاندان اپنے سیاسی رہنماوں پر بھروسہ نہیں کر رہا کیونکہ انکو خبر ہے کہ عوام ان کے لیے نہیں نکلے گی ۔ اب شریف خاندان سسٹم میں بیٹھے اپنے افسران کے ذریعے کھیلنا چاہتا ہے۔