داسو منصوبہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے،فیصل واوڈا

منصوبے پرپچھلی حکومت نے جھوٹ بولا،داسو منصوبے پر30 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ہو رہا ہے،عالمی بینک نے تاخیر کے باعث قرض روکنے کا اشارہ دیا ہے، داسو منصوبے سے12روپے فی یونٹ والی بجلی 5 روپے میں ملنا تھی۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 14:53

داسو منصوبہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے،فیصل واوڈا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو منصوبے پر پچھلی حکومت نے جھوٹ بولا،داسو منصوبے پر 30 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ہو رہا ہے،عالمی بینک نے تاخیر کے باعث قرض روکنے کا اشارہ دیا ہے، داسو منصوبے سے 12روپے فی یونٹ والی بجلی 5 روپے میں ملنا تھی۔انہوں نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔

گزشتہ حکومت نے آبی وسائل پر توجہ نہیں دی۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلا وزیر ہوں جس نے ورلڈ بینک جاکر بات کی۔ ورلڈ بینک سے میٹنگ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار تھی۔ ورلڈ بینک سے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ طے ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 تک منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر نہ بننے اور معاشی تباہی کی ذمہ داری سب کو اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ داسو منصوبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

داسو منصوبے پر پچھلی حکومت نے جھوٹ بولا۔ داسو منصوبے پر 30 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ داسو منصوبے پرعالمی بینک کے تحفظات آچکے ہیں۔ عالمی بینک نے تاخیر کے باعث قرض روکنے کا اشارہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ داسو منصوبے سے 12روپے فی یونٹ والی بجلی 5روپے میں ملنا تھی۔ دوسری جانب وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے پیچھے لگا ہواہوں،لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ پانی دو،ایم این اے کا کام تو قانون سازی کرناہے،پانی دینا صوبے کا کام ہے انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پربات کروں تو یہ چھت سے لگ جاتے تھے،پہلے یہ ملک کھاتے تھے اب صوبہ کھارہے ہیں،اٹھارویں ترمیم کی شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،آج تک جو میرے دماغ میں آیاہوا ہے وہ ہوا ہے،اٹھارویں ترمیمم سے متعلق میرا ذاتی موقف ہے۔

اٹھارویں ترمیم آسمان سے اتری کتاب نہیں یہ انسان نے بنائی۔ انہوں نے کہاکہ ہائیڈرینٹس توڑنا شروع کیے تو پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا،عوام کے لیے ہروہ کام کروں گا جوان کی سہولت کے لیے ناگزیرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج میری سالگرہ ہے حلقے کے عوام کے ساتھ منانے آیا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا دوران خطاب مئیر کراچی پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے پر کوئی چوری کریگا تو میں بولوں گا۔

بلدیہ میرا گھر ہے،مئیر کراچی میرے گھر آکر لوگوں کو ورغلا کر گیا ،میں بلدیہ کے لوگوں کو میئر کراچی کے گھر لے کر جاونگا،مئیر کراچی نے جس پلاٹ کی چوری کی ہے اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ،نیب ان سب کو پکڑے گی جو چور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے اندر خالد مقبول صدیقی ایک شریف ایماندار آدمی ہیں،انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے حکومت انکے ساتھ ہے،ایم کیو ایم سے الائنس کا مطلب یہ نہیں کہ چوری ہٹ دھرمی بدمعاشی برداشت کی جائے گی.چوری کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔