Live Updates

نواز شریف گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس سے بچنے کے لیے کیا کام کرتے تھے؟

نواز شریف کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر موٹر سائیکل کے نمبر لگے ہوتے تھے۔ ضیاء شاہد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 15:11

نواز شریف گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس سے بچنے کے لیے کیا کام کرتے تھے؟
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء) نواز شریف گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس سے بچنے کے لیے کیا کام کرتے تھے؟  سینئیر صحافی کے انکشاف کے مطابق نواز شریف کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر موٹر سائیکل کے نمبر لگے ہوتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی ضیاء شاہد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جو گاڑیاں خرید رکھی ہیں۔ان کے نمبر پلیٹس پر موٹر سائیکل کے نمبر لگے ہوئے ہیں۔

صرف اس لیے کہ رجسٹریشن چھپ جائے۔اُس وقت گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس تین لاکھ روپے تھی جو میرے لیے حیران کن تھی۔جب پہلی بار نواز شریف وزیراعظم بنے تو ان کا مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے تمام اثاثہ جات ڈکلئیر کروا کر اپنے کاروبار سے الگ ہو جائیں۔تا کہ عوام تک ایک اچھا پیغام جائے لیکن اس وقت شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے ہم اپنا کاروبار بند کر دیں۔

(جاری ہے)

ابھی تو ہمارے پاس اقتدار آیا ہے اور ہم سب کچھ کیسے ختم کر سکتے ہیں۔ضیاء شاہد کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت نواز شریف میرا مشورہ مان کر کاروبار سے الگ ہو جاتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ نواز شریف کے ساتھ دوستی نبھائی مجھے ان سے کوئی غرض نہیں تھی۔خیال رہے ضیاء شاہد ہی وہ شخص تھے جنھوں نے عمران خان کو سیاست میں قدم رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

عمران خان نے ایک بار یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں پہلی تقریر بھی ضیاء شاہد نے لکھ کر دی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ضیاء شاہد ان چند لوگوں میں سے سر فہرست ہیں جنھوں نے اصرار کیا تھا کہ عمران خان آپ کو سیاست میں قدم رکھنا چاہئیے۔اس موقع پر صحافی ضیاء شاہد نے اپنی کتاب ’ قائداعظم سچا اور کھرا لیڈر‘ بھی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پیشکش کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات