Live Updates

نئے پاکستان میں کوئی غریب کا حق چھیننے کی جرأت نہیں کرے گا‘صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںایسے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں عام آدمی بھی سراٹھا کر جئے گا فنی تعلیم کے فروغ سے بھی غربت اوربیروزگاری کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں

پیر 22 اکتوبر 2018 15:44

نئے پاکستان میں کوئی غریب کا حق چھیننے کی جرأت نہیں کرے گا‘صوبائی وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںایسے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں عام آدمی بھی سراٹھا کر جئے گا،تعلیم، صحت ،انصاف اور بنیادی سہولتیںہر شہری کو ملیں گی اورلوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے،نئے پاکستان میں کوئی غریب کا حق چھیننے کی جرأت نہیں کرے گا اور وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر صرف کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار اپنے کیمپ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا 100روزہ پلان عوام کی زندگیوںمیں آسانیاں لانے کاایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 5سال میں 1کروڑ روزگار کے مواقع اور50لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے اوران اہداف کے حصول کے لئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری اور صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سابق حکومتوں نے صنعتی ترقی کے لئے کوئی موثر اور ٹھوس پالیسی نہ دی جس کی بنا پر صنعت کا شعبہ زوال پذیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے ایسی پالیسی لارہے ہیں جو صنعتی شعبہ میں انقلاب برپا کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتیں کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ایس ایم ای سیکٹر ملازمتیں فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔پنجاب حکومت صوبے میں اس سیکٹر کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے بھی غربت اوربیروزگاری کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔صوبے میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات