پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مستحکم ہورہے ہیں ،سید ناصر حسین شاہ

کوریا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں حکومت حوصلہ افزائی کریگی،صوبائی وزیر جنوبی کوریا کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطا ب

پیر 22 اکتوبر 2018 15:53

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مستحکم ہورہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں ،کوریا کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں حکومت حوصلہ افزائی کریگی،وہ مقامی ہوٹل میں کوریا کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر کوریا کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بانگ سو پارک(Bangsu Park) نے بھی خطاب کیا،تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سمیت سفارتکاروں ،بزنس مین ودیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ،تقریب میں کیک کاٹا گیا اور کورین فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت بے روزگاری اور غریب کے خاتمے کا عزم کئیے ہوئے ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے بے روزگاری اور غربت کے کاتمے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے ،تاہم حکومت جرائم کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ،قونصل جنرل وانگ سو پارک نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے معابین 1983 سے دوستی قاء ہوئی ،اس دوران دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال تجارت کا حجم1.3 ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے اور اس میں موجودہ سال اضافے کا امکان ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا خطے کے اہم ممالک ہیں�

(جاری ہے)