Live Updates

پاکستان کے بغیر افغانستان میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں،

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے کامیاب دوروں سے برف پگھل رہی ہے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2018 15:53

پاکستان کے بغیر افغانستان میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے کامیاب دوروں سے برف پگھل رہی ہے اور تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پرساجد تارڑ نے کہا کہ ندیم افضل چن کے مشکور ہیں جنہوں نے خصوصی وقت نکالا اور امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو راغب کیا کہ وہ ڈیم مہم میں بھر پور کردار کریں۔ اس سے قبل ساجد تارڑ اور ندیم افضل چن نے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی سے بھی ملاقات کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات