عمران اسماعیل نے پروٹوکول لینے کی تردید کردی
کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے،آئی ایم ایف کے پاس انتہائی مجبوری میں جا رہے۔ گورنرسندھ کی تھر میں ریڈ کارپٹ پر چلنے اورپروٹوکول کی تردید
ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 15:52
(جاری ہے)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے۔
قرضوں کے ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کی طرف گئے۔ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ تھر پہنچے جہاں ان کے لیے ریت پر کارپٹ بچھا دیا گیا تا کہ ان کے پاؤں کو گرم ریت کی جلن سے بچایا جا سکے۔اس حوالے سے عمران اسماعیل کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل تھر میں بھوک سے مرتے اور پیاس سے سسکتے بچوں کو دیکھنے گئے لیکن ان سے کچھ دیر کے لیے ریت کی تپش برداشت نہ ہوئی۔ تھر میں حالات اس قدر ابتر ہوچکے تھے کہ حکومت کی جانب سے تھر کے صحرا کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جا چکا تھا۔ تھر کے صحرا کو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگر امدادی سرگرمیوں کا کہیں بھی آغاز نہ ہو سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.