ونڈ توانائی میں سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، وزیر اعلی سندھ

سندھ کو شمسی توانائی میں زبردست دسترس حاصل ہے، کوئلے سے توانائی میں جرمنی کا سندھ سے بہترین تعاون رہا،مراد علی شاہ کا کانفرنس سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2018 16:20

ونڈ توانائی میں سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ونڈ توانائی میں سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ سندھ کو شمسی توانائی میں بھی زبردست دسترس حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پیر کو میڈ ان پاکستان ود جرمن انجینئرنگ کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی سے ملک کے 70 فیصد ریونیو حاصل ہوتے ہیں، سندھ میں ملک کے 70 فیصد سے زیادہ گیس کے ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ونڈ توانائی میں سندھ میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، جھمپیر کا پورا بیلٹ ونڈ توانائی کے لیے بہترین ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سندھ کو شمسی توانائی میں زبردست دسترس حاصل ہے، کوئلے سے توانائی میں جرمنی کا سندھ سے بہترین تعاون رہا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔