حکومت سائنس وٹیکنالوجی،ہائرایجوکیشن اور ریسرچ ڈویلپمنٹ پر غیر معمولی انویسٹمنٹ کررہی ہے ‘سمیع اللہ چوہدری

آج کے طالب علم پاکستان کا مستقبل ہیں آپ نے اپنی محنت،لگن و جدوجہداوراساتذہ کی رہنمائی میں اپنا اور پاکستان کا مستقبل روشن کرنا ہے‘صوبائی وزیر خوراک

پیر 22 اکتوبر 2018 16:20

حکومت سائنس وٹیکنالوجی،ہائرایجوکیشن اور ریسرچ ڈویلپمنٹ پر غیر معمولی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام’’کیمسٹری اورانرجی ٹیکنالوجیز میں جدید رحجانات‘‘کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کاافتتاح کیا۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر راحیل قمر،ڈائریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی لاہور پروفیسر قیصر عباس،ڈین سائنسز وکانفرنس چیئر پروفیسر روبینہ فاروق،کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یونیورسٹی آف گلاسگو پروفیسر آئن واٹسن اور چین کی اکیڈمک آف سائنسز کی پروفیسر ہاکنگ جئنگ بھی تقریب میں موجود تھیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے شک ایسی کانفرنسیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور ملک میں پانی ومعدنیات کی حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سائنس وٹیکنالوجی،ہائرایجوکیشن اور ریسرچ ڈویلپمنٹ پر غیر معمولی انویسٹمنٹ کررہی ہے جس سے جلد ہی ملک میں مہارت یافتہ افراد کی ایک بڑی کھیپ تیار ہو گی۔

سمیع اللہ چوہدری نے کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے کیمسٹری،فارمیسی ڈیپارٹمنٹس اورانرجی ریسرچ سنٹرکی کیمسٹری اور انرجی میں خدمات کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ نے اپنی محنت،لگن و جدوجہداوراساتذہ کی رہنمائی میں اپنا اور پاکستان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔بعدازاں ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی پروفیسرراحیل قمر اور ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر قیصر عباس نے صوبائی وزیر کو سونیئر پیش کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے طالب علموں کے درمیان پوسٹر کمپیٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔