Live Updates

تاجروں نے’’نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم‘‘ ناکام منصوبہ قراردے دیا

حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئےفنڈزنہیں تو 50لاکھ گھر بنانے کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ عوام کو گھروں کیلئے فارمز بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ تاجروں کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے قیام پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اکتوبر 2018 16:28

تاجروں نے’’نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم‘‘ ناکام منصوبہ قراردے دیا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) کراچی کی تاجر برادری نے ’’نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم‘‘ کو ناکام قرار دے دیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں تو 50لاکھ گھر بنانے کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ عوام کو گھروں کیلئے فارمز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی شروعات کردی ہیں۔

50لاکھ گھروں کی اسکیم کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، اسلام آباد، فیصل آباد اور سکھر میں گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ عوام کو گھروں کیلئے فارمز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ لیکن تاجروں نے گھروں کی تعمیر حکومت کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے۔ معروف تاجر عقیل کریم ڈیڈھی کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک اچھا منصوبہ ہے لیکن پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنانا آسان نہیں۔

(جاری ہے)

رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایٹ ممبران کی جانب سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں تو 50لاکھ گھر بنانے کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ حکومت کیلئے مستحق شہریوں کو مفت پلاٹ فراہم کرنا، گھر بنا کر دینا اور نئی بستیوں کے قیام کے لئے انفراسٹرکچر فراہم کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے، حکومت نے ضیغم محمود رضوی کونیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ضیغم محمود رضوی کا ہاؤسنگ سیکٹراورمالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی منشور میں دو بڑے وعدے کیے جن میں 50لاکھ گھر تعمیر کرکے لوگوں کو آسان اقساط پر دینے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں وفاقی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے۔ حکومت نے ضیغم محمود رضوی کونیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ضیغم محمود رضوی کا ہاؤسنگ سیکٹراورمالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ ہے۔ ضیغم محمود رضوی نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی بحالی میں اہم کردارادا کیا۔ دوسری جانب حکومتی اکانومی اور انرجی کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے میگا منصوبے میں غیر ملکی بینک سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ عالمی بینک اس حوالے سے سرمایہ کاری کرے گا جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ملین گھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے کیونکہ عام آدمی گھر کی تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن محدود وسائل ہیں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات