سینیٹرسراج الحق نے قلعہ سیف اللہ میں فاتحہ خوانی وتعزیت کیا

پیر 22 اکتوبر 2018 17:19

سینیٹرسراج الحق نے قلعہ سیف اللہ میں فاتحہ خوانی وتعزیت کیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امیر بشیر احمدماندائی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمید منصوری،انفارمیشن سیکرٹری عبدالولی خان شاکر نے قلعہ سیف اللہ میں سابق صوبائی وزیر الحاج محمد شاہ مردانزئی کے بھائی حاجی محمد ،حاجی خان مردانزئی کے والد حاجی اختر شاہ مردانزئی کے چچاحاجی محمد عیسیٰ مرحوم کے انتقال پران کے گھر جاکر فاتحہ خوانی وتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔