Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی الوداعی ملاقات

پیر 22 اکتوبر 2018 17:27

وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس سروسز لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پیر کو وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کی جو 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے عسکری کیریئر بالخصوص ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے ملک کیلئے شاندار خدمات کو سراہا اور بعد از ریٹائرمنٹ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے نیک تمنائوں کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :