وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

پیر اکتوبر 18:06

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں کامیابی نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرایا۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا کپتان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نئے پاکستان کیلئے ووٹ دیا اور نیا پاکستان بن کر رہے گا۔