سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری کا ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 22 اکتوبر 2018 18:10

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری کا ڈیرہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ سپیکر و قائم مقام سپیکر نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔