مظفرآباد، محکمہ صحت عامہ میں تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد

پیر 22 اکتوبر 2018 19:11

مظفرآباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سیکریٹری اور ڈی جی صحت عامہ کے حکم پر محکمہ صحت عامہ میں تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد، ہر قسم کے تبادلہ جات اور نئی تقرریوں پر کاروائی عملدرآمد غیر معینہ مدت کیلئے روک دیا گیا ،ڈی ایچ او کو ہیلتھ مرکز کے وزٹ اور عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، ڈی ایچ او کے صھت کے مراکز پر چیکنگ اور خسرہ مہم کے کیمپوں کا اچانک معائینہ شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او آفس کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سیکر یٹری محکمہ صحت عامہ اور ڈی جی محکمہ کی ہدایت کے مطابق ڈی ایچ او مظفرآباد نے اپنے آفس ،ماتحت مراکز پر تبادلہ جات اور نئی تقرریاں روک دی گئی ہیں کسی ملازم کا تاحکم ثانی تبادلہ نہیں ہو سکتا ،اس لیے تمام مراکز کا عملہ تندھی سے اپنے فرائض سر انجام دے ، اور اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہے ،غیر حاضری کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈیوٹی میں کو تاہی اور غفلت پر بھی سخت کاروائی کی جائے گی ترجمان نے بتایا کے ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر نے مظفرآباد نواح میں سر پرائز وزٹ اور نگرانی کا کام شروع کر رہا ہے ، خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگانے کے مراکز کی نگرانی بھی توتر سے جاری ہے کس نیزی بھی ہیلتھ سنٹر کو اچانک چیک کیا جا سکتا ہے اس لیے تمام عملہ اور بعدڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہے اور لوگوں کو صحت کی تمام موجود سہولیات بہم پہنچائیں