الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے کمیشن کے 10افسران پر مشتمل ریویو کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 22 اکتوبر 2018 19:19

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے کمیشن کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے کمیشن کے 10افسران پر مشتمل ریویو کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کو 31دسمبر تک اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرنے کی ہدایات کی ہے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت پندر ہ جنوری کے بعد معطل کردی جائیگی الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ریویو کمیٹی قبل از انتخابات ، پولنگ ڈے اور پوسٹ الیکشن کے مجموعی صورتحال پر اپنی رپورٹ مرتب کریگی جسے بعد میں شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی ، انتخابی مہم کے دروان آنے والی خامیوں او رکرتاہیوں کی نشاندہی کریگی خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں عام انتخابات میں خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کردیا ہے ۔