پشاور کینٹ ایریا میں ٹریفک حا دثات کے روک تھام کے لئے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے لئے ہیلمنٹ پہنا ضروری قرار دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 19:19

پشاور کینٹ ایریا میں ٹریفک حا دثات کے روک تھام کے لئے موٹر سائیکل سوار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پشاور کینٹ ایریا میں ٹریفک حا دثات کے روک تھام کے لئے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے لئے ہلپمنٹ پہنا ضروری قرار دیا ہے کینٹ ایریا میں پہلے موٹر سائیکل چلانے والے کے لئے ہیلمنٹ لازمی قرار دیا تھا اور اب اس کے ساتھ بیٹھے ہو ئے شخص کے لئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دیا ہے اورپشاور کینٹ ایریا میں داخلے کے لئے دونوں افراد ہیلمٹ پہنیں گے اور دونوں افراد ہیلمٹ کے بغیر کینٹ ایریا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیاہے جس کے باعث پشاورکینٹ ایریا میں رہائش پذیرافراد ، دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین نے ڈبل ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا ہے حادثا ت سے بچائو کی مہم کے پیش نظر پشاور سٹی ایریا میں بھی ہیلمٹ پہنے کو لازمی قرار دیاجا رہاہے پشاور کینٹ ایریا میں خواتین او ربچوں کو ہیلمٹ پہنے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاہم مردوں ، نوجوانوں کے لئے لازمی قرار دیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :