حکومت نے ابتدائی دوماہ میں ہی عوام کو بری طرح مایوس کیا،غریب لوگ بدعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ہیں،طلال چوہدری

پیر 22 اکتوبر 2018 19:19

حکومت نے ابتدائی دوماہ میں ہی عوام کو بری طرح مایوس کیا،غریب لوگ بدعائیں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ امور محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ابتدائی دوماہ میں ہی عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے اور غریب لوگ بدعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ہیں نااہل اوراناڑی حکومت نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے اور آج کشکول اٹھاکر دنیا بھرمیں بھیک مانگنے جارہے ہیں، حکومت احتسا ب کے نام پر انتقامی سیاست کررہی تبدیلی کے نعرے پر قوم پر مسلط ہونے والی پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 107گ ب میں مسلم لیگی کارکنوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار پی پی 99چوہدری اکبر علی گجر،سابقہ چئیر مین مار کیٹ کمیٹی محمد ارشد چوہدری،چئیر مین یونین کونسل نمبر 34چوہدری طاہر محمودودیگر بھی موجودتھے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ہے میاں نوازشریف ہی پاکستان کی بقا خوشحالی اور سلامتی کے ضامن لیڈر ہیں ۔