ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان تقریری مقابلوں کا انعقاد

پیر 22 اکتوبر 2018 19:34

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز ڈیکرو ڈیو 18 آل پاکستان تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان بھر کی 34 جا معات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم تقریری مقا بلہ کی فاتح قرار پائی اور ٹیم ٹرا فی اپنے نام کی، انگر یزی کیٹیگری کے تقریری مقابلہ میں لاہور گیریثر ن یونیورسٹی کے فرحان احمد نے پہلی جبکہ اُردو کیٹیگر ی کے تقریری مقابلہ میں یونیورسٹی آف کراچی کے کاشف اقبال نے پہلی پوزیشن حا صل کی، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (پیف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کامران شمس نے تقریری مقا بلہ کی اختتامی تقریب میںمہمان خصوصی کے فرا ئض انجام دیتے ہو ئے جیتنے والے طلبا و طالبات کے درمیان سر ٹیفیکیٹس، انعا می اسناد اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کو ٹیم ٹر ا فی پیش کی جبکہ یواس پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، سینئر ٹیوٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم کے علا وہ ویٹرنری یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی جامعات سے طلبا و طالبات کی بڑ ی تعداد اس موقع پر مو جو د تھی، بعد ازیں ویٹرنری یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فارما سوٹیکل سا ئنسز نے پریکٹیکل سینتھسزآف بائیوایکٹیو کمپائونڈزآن پیورائن آئسو سٹیرک سکیفولڈز کے مو ضوع پر لیکچر کا ا نعقاد کیا، جس میںموناش یونیورسٹی سے آئے ڈاکٹر اینٹونی وی ڈولزینخو نے طلبہ و طالبات کو ایک تفصیلی معلوماتی لیکچر دیا ۔