پنجاب یونیورسٹی ، 4 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 19:34

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے نورین شہزادی دخترخالد حسین کو فارمیسی (فارما سیوٹیکل کیمسٹری )کے مضمون میں ان کے’’5۔-4)]کلوروفیناکسی) میتھائل ,-4,3,1[اکساڈایازول۔2۔

(جاری ہے)

تھائیول : ایک نئی مختلف الجزیاتی دائروی کیمیائی اکائی کا تجزیاتی،حیاتیاتی اور جسمانی حرکات ادویہ کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر،حسنین جاوید ولد عبد الغفور کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں متفرق ادویات سے مزاحمتی مائیکو بیکٹریم ٹیوبر کلوسس بیکٹیریا کا جینیاتی تنوع‘‘کے موضوع ،سمیرا پروین دختر محمد یار کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’انتہائی حدت پسند آرکیون تھرموکوکس کو ڈاکارا اینسسزمیں ٹریپٹوفین کی حیاتیاتی تالیف کا مطالعہ‘‘کے موضوع پراورخاور شاہین بٹ دختر محمد یوسف بٹ کوعربی کے مضمون میں ان کے’’صورة المراة فی روایات نجیب محفوظ و قرة العین حیدر (دراسة مقارنتہ)‘‘کے موضوع، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :