Live Updates

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 19:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری صفائی آپریشن میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہر کے مختلف سکولوں اور گھر گھر جا کر صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر شہر میں کیمپ لگا کر بھی شہریوں میں صفائی کی آگاہی سے متعلق پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے جبکہ اس دوران کمیونیکیشن ٹیم نے پودے بھی لگائے اور طلباء کو درخت لگانے کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے بھی کمیونیکیشن ٹیم کے ہمراہ شہر میں صفائی کا معائنہ کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے کلین ایند گرین پروگرام پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کر رہے ہیں،شہر میں صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ساتھ ساتھ درخت بھی لگائے جا رہے ہیں ،اسکے ساتھ شہریوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے ہم گھر گھر جا کر آگاہی فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صفائی کیساتھ ساتھ ماحول کی بہتری کیلئے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پاکستان دینے کیلئے ہر ایک پاکستانی آج سے ہی پودے لگانے کا عزم کرے، صحت مند معاشرے کیلئے صفائی کیساتھ صاف ستھری آب و ہوا بھی بہت ضروری ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کلین اینڈ گرین پاکستان اینڈ پنجاب کے ویژن پر بھرپور عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے،ڈی سی راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر صفائی آپریشن اور شجرکاری مہم جاری ہے،شہری بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں،شہریوں نے اس موقع پر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے الفاظ دہراتے ہوئے ہم بھی ہر پاکستانی سے اپیل کرینگے کہ صاف ستھری آب و ہوا کیلئے پودے ضرور لگائیں اور غیر ضروری طور پر درختوں کو کاٹنے سے گریز کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات