مالی سال 2017-18 میں چاول کی برآمد سی1.06 ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا ، محکمہ زراعت پنجاب

پیر 22 اکتوبر 2018 19:46

راولپنڈی 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران 2.29 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سی1.06 ارب ڈالرکا زرمبادلہ کمایا گیا۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ دھان ایک اہم نقد آور فصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان دنیا میں چاول برآمد کرنے والے ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے۔