فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ملکر پارٹی کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کریں،کامران ٹیسوری
ورکرز ایکشن کمیٹی ختم کرکے پارٹی کی تقسیم کا تاثر ختم کرنے کی کوشش کرنے کا اعلان کرتے ہیں،رہنما ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس
پیر 22 اکتوبر 2018 19:57
(جاری ہے)
کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں گذشتہ روز ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدواروں کو ووٹ دیا تھا۔ میں ایم کیو ایم میں اس وقت شامل ہوا تھا جب ایم کیو ایم اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہی تھی۔آج بھی صورتحال ایسی ہے کہ ایم کیو ایم اپنے گھر سے ہار رہی ہے اگر یہ حالات جاری رہے تو ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے اور اپنا میئر شپ بھی کھودے گی۔
میں ڈاکٹر فاروق ستار بھائی سے کہوں گا کہ وہ ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرکے انھیں قائل کرنے کی کوشش کریں فاروق ستار سمیت ہم سب کو ایم کیو ایم کو چھوڑنے کے بجائے پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے ۔پارٹی کی تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کے لئے ہی ہم ورکرز ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ہمیں کارکنان کی حیثیت سے کارکنوں کے وقار کو بحال کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہے یہ ایک تحریک اور انظریئے کا نام ہے ۔ کامران ٹیسوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنے لئے سنیٹر شپ مانگنے اور ورکرز اجلاس بلانے سے منع کیا تھا۔ہمیں اس وقت ایک دوسرے سے مفاہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہونا ہوگا۔وہ کسے اپنا کنوینئر اور رہنما مانتے ہیں اور کس رہنما کو پارٹی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پارٹی کو بچانے کے لئے ہی ہم نے اپنے تمام مطالبات سے دستبردار ہونے اور ورکرز ایکشن کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کارکنوںاور ووٹرز کا دل ہماری وجہ سے دکھا ہے ان سے معافی مانگتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر فاروق ستاراور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی عوامی مسائل پر آواز اٹھائیںاورمہنگائی کے خلاف دھرنا دیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر دونوں رہنماں نے ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی تو ہم کارکنان کے ساتھ بہادرآباد آفس پر دھرنا دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.