ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹورنامنٹ، کیرولینا پلسکووا اور ایلینا سویتولینا کا فاتحانہ آغاز

پیر 22 اکتوبر 2018 20:01

ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹورنامنٹ، کیرولینا پلسکووا اور ایلینا سویتولینا ..
سنگاپور سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ میں کیرولینا پلسکووا اور ایلینا سویٹو لینا نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں شروع ہونے والے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی صف اول کی آٹھ کھلاڑی ٹائٹل کیلئے قسمت آزمائی کر رہی ہیں، ابتدائی روز وائٹ گروپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن کیرولین وزنائیکی کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی۔

متعلقہ عنوان :