الیکشن کمیشن کی جانب سے 34 لاکھ روپے سپریم کورٹ و وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیئے گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 20:23

الیکشن کمیشن کی جانب سے 34 لاکھ روپے سپریم کورٹ و وزیراعظم ڈیم فنڈ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 34 لاکھ روپے سپریم کورٹ و وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسران کی دو دن جبکہ دیگر ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرا دی گئی۔